خواتین کیلئے لیڈی ڈاکٹر سے علاج موت کا خطرہ کم کرنے لگا

جاپان میں ہونے والی تحقیق کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ خواتین میں لیڈی ڈاکٹر سے علاج موت کے خطرے کو کم کر دیتا ہے، تحیقیق کے دوران لیڈی ڈاکٹر سے علاج کروانے والی 65 سالہ شخصٓیات سے متعلق اعدادو شمار کا جائزہ لیا گیا ۔ سروے میں سامنے آیا کہ 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کی 8.15 فیصد خواتین 30 دن کے اندر وفات پاگئیں جبکہ مرد ڈاکٹروں سے علاج کرانے والی خواتین کے مرنے کی تعداد 8.38 فیصد تھی۔ٹوکیو یونیورسٹی میں سینئر اسسٹنٹ پروفیسر، اتسوشی میاواکی نے اس حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ دونوں گروپوں کے درمیان فرق بہت چھوٹا لگتا ہے، ہر سال پانچ ہزار خواتین کی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button