جسے میری بات بری لگی وہ بابراعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دے

معروف اداکارہ نازش نے قومی کپتان بابراعظم سے شادی کے سوال پر مداحوں کو انکار کیا تو سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی شروع ہو گیا، ٹرولنگ سے اکتا کر اداکارہ نے صارفین سے اپیل کی کہ جس کو میرا جواب بُرا لگا ہے کہ وہ اپنی بہن کا رشتہ بابراعظم کو دے دیں۔گزشتہ دنوں نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا، اس دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا تھا کہ اگر کپتان بابر اعظم اُنہیں شادی کی پیشکش کریں گے تو اُن کا جواب کیا ہوگا؟ نازش جہانگیر نے کہا تھا وہ بابر اعظم کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے معذرت کرلیں گی، اداکارہ کا یہ بیان جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو بابر اعظم کے مداحوں نے اُن پر کڑی تنقید کی۔ اب نازش جہانگیر نے ٹرولنگ سے تنگ آکر بابر اعظم کے مداحوں کے لیے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔نازش جہانگیر نے کہا کہ جس کو بھی میری بات بُری لگی ہے وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں لیکن براہِ کرم! میری جان چھوڑ دیں، اس سے قبل نازش جہانگیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا تھا کہ بابراعظم کے مداح ٹریگر ہوگئے ہیں اور دل کھول کر منفی پہلو اجاگر کر رہے ہیں، بابر بھائی ہم سب کے بھائی ہیں! میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں، خوامخواہ میرے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے سوال و جواب کے اس سیشن کے بعد اپنا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پبلک سے پرائیوٹ کردیا تھا، بعدازاں اُنہوں نے ناقدین کو جواب دینے کے لیے دوبارہ اپنا انسٹاگرام ہینڈل بپلک کر دیا۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ میری انسٹا فیڈ نازش اور بابر کی پوسٹس سے بھر چکی ہے، میری مدد کریں۔ ایک اور صارف نے لکھا ’بابر کے فینز نازش کے جواب پر اتنا بھڑک کیوں رہے ہیں؟ انہیں اپنے فیصلہ کرنے کا مکمل حق ہے۔ بابر پاکستان کا ہیرو ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر لڑکی ان کے پرپوزل پر ہاں کہہ دے گی۔ سب کے انتخاب کی قدر کریں۔ نازش جہانگیر کے انسٹاگرام

 پی ٹی آئی کا ڈی چوک کادھرنا  کن ججوں نے ریورس کرایا؟

پر دس لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

Related Articles

Back to top button