سوشل میڈیاپر میزبان و اداکار فضا علی کے ٹھمکوں کے چرچے

معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنے رقص کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا، اداکارہ نے انسٹاگرام پر انگریزی گانے کی موسیقی پر ڈانس کرنے کی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔فضا علی کی ویڈیو کو متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا، وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو کمرے میں جینز پینٹ اور شرٹ میں آنجھانی گلوکار مائیکل جیکسن کے گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے فضا علی کی ڈانس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ ہفتے قبل ہی اداکارہ رمضان المبارک میں ٹی وی پر پردے کے ساتھ پروگرام کرتی دکھائی دے رہی تھیں، اب انہیں کیا ہوگیا؟ جہاں صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض مداحوں نے ان کی ڈانس کی تعریفیں بھی کیں اور انہیں اچھی پرفارمر بھی قرار دیا۔ صارفین نے لکھا کہ اگر فضا علی فلموں میں کام کرتیں اور انہیں فلموں میں گانے دیے جاتے تو وہ بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین سے بہتر پرفارمنس کرسکتی ہیں۔ کچھ صارفین نے ان کی ڈانس ویڈیو پر اظہار افسوس بھی کیا اور لکھا کہ ویڈیو سے قبل اداکارہ انہیں اچھے لگتی تھیں لیکن ڈانس ویڈیو کے بعد وہ انہیں زہر لگنے لگی ہیں۔ بعض افراد نے ان کے لیے دعائیں کرتے ہوئے لکھا کہ خدا انہیں ہدایت عطا کرے جب کہ کچھ لوگوں نے مشورہ دیا کہ انہیں ڈاکٹرز کو چیک اپ کروانا چاہئے، ویڈیو سے قبل فروری میں بھی فضا علی کی جانب سے بالی ووڈ گانے دلبر دلبر پر ایک تقریب میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button