اداکارہ درفشاں پاک بھارت تقسیم کے اتنی خلاف کیوں ہیں؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف چہرے درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی تو بھارتی مداحوں کی بڑی تعداد نے ان پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس کیے کہ کاش پاکستان اور بھارت کبھی تقسیم نہ ہوتے بلکہ ایک ہی ملک ہوتے۔اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر دیدہ زیب لباس میں تصاویر شیئر کیں، جس پر پاکستان سمیت بھارت سے اداکارہ کے مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی تعریفیں کیں، اداکارہ کی تصاویر پر بھارتی مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ کاش برصغیر کی تقسیم نہ ہوتی اور پاکستان اور بھارت ایک ہی ملک ہوتے تو درفشاں سلیم بھی ان کے ملک کی ہوتیں، بھارتی مداحوں نے کمنٹس کیے کہ درفشاں سلیم کو دیکھ کر انہیں احساس ہوتا ہے کہ تقسیم کا سب سے زیادہ نقصان بھارتیوں کو ہی ہوا، کچھ صارفین نے لکھا کہ انہوں نے تقسیم میں بہت کچھ کھویا، جس کا درد انہیں ہمیشہ ستائے گا، بھارتی مداحوں کے کمنٹس پر پاکستانی مداحوں نے بھی جوابات دیئے اور انہوں نے بھی اپنے دیکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے بھی تقسیم میں بہت کچھ کھویا اور ان کی پسند کی شخصیات بھارت میں ہیں، کچھ پاکستانی صارفین نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے درفشاں سلیم کے بھارتی مداحوں کو پاکستان آنے کی دعوت دی لیکن ساتھ ہی انہیں خبردار کیا کہ وہ یہاں آکر کوئی فساد نہ پھیلائیں۔ درفشاں سلیم کی تصاویر پر بھارتی صارفین کے کمنٹس کی ویڈیوز اور سکرین شاٹس وائرل ہوگئے اور لوگوں نے اداکارہ کی خوبصورتی اور لباس کی تعریفیں بھی کیں۔واضح رہے کہ اداکارہ درفشاں کے مختلف ڈرامے آج کل ٹی وی سکرینوں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ان کے ڈرامے عشق مرشد کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے، نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے اس ڈرامہ سیریل کی متعدد اقساط نشر ہو چکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button