وزیرداخلہ کا منشیات فروشوں کیخلاف بھرپورکریک ڈاؤن کاحکم

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کاحکم دیدیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے  اور جرائم پیشہ گینگ کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیاآئی جی اسلام آباد پولیس اور پوری ٹیم کو ٹاسک دے دیا۔

  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسے گینگز کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔تعلیمی اداروں کے باہر آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء  کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔

 محسن نقوی نے  بھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف موثر کارروائی کا حکم دے دیا اورغیر ملکی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت اس کے ساتھ اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر و مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کا  اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی طور قبول نہیں۔ ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔

Related Articles

Back to top button