عدالت عظمیٰ کا ملک بھر سے تجاوزات فوری ختم کرنے کاحکم

 سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں  سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عظمٰی نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے حکم نامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسیج شائع اور نشر کرنے کا حکم بھی دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتوں سے تجاوزات ختم کریں، متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں۔

حکم نامے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور کے ایم سی کے وکیل کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button