حصص میں کمی سے فیس بک کے بانی کو 50کھرب کا نقصان

واشنگٹن: میٹا کے سی ای او اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو  حصص کی قیمت میں کمی سے 50کھرب کے نقصان کا سامنا کر پڑا

میٹا کمپنی نے اپنی سال کی پہلی سہ ماہی آمدنی رپورٹ جاری کردی۔ جنوری سے مارچ 2024 کے دوران کمپنی کے حصص میں کمی دیکھی گئی۔

مارک زکر برگ نے رواں برس اے آئی اور میٹا ورس پر 35 سے 40 ارب ڈالرز خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث نہ صرف میٹا کے حصص میں کمی آئی بلکہ مارک زکربرگ بھی اربوں ڈالرز سے محروم ہوگئے۔

مارک زکر برگ کا صرف ایک دن نقصان 18 ارب ڈالر یعنی پاکستانی 50 کھرب روپے ہوا ہے تاہم اس میں مختلف دیگر وجوہات بھی شامل رہی ہیں۔اثاثوں میں 18 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود مارک زکربرگ اب بھی 155 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

Related Articles

Back to top button