اسرائیلی فوج کی کیمپوں پربمباری،مزید17فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی نصیرت،خان یونس،رفح میں قائم کیمپوں پربمباری،مزید17فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فوج نے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد کو نصیرت کیمپ میں شہید کیا جب کہ رات گئے رفح پر اسرائیلی بمباری میں 2 بچوں سمیت مزید 5 افراد شہید ہوگئے۔

غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیا نے کہا ہے کہ اسرائیل کا جنگ بندی مذاکرات سے متعلق جواب موصول ہوا ہے اور حماس اسرائیل کی جانب سے موصول جواب کا جائزہ لے رہا  ہے جس کے بعد ہی کوئی جواب دیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button