اے آئی ٹیکنالوجی نے ناراض بیوی کو منانا آسان کردیا

اے آئی ٹیکنالوجی  کی مدد سے اب آپ ناراض بیوی کو بھی منا سکے ہیں۔

ایک کمپنی نے اینگری جی ایف نامی عجیب اے آئی چیٹ بوٹ تیار کیا ہے جو لوگوں کو یہ سیکھاتا ہے کہ کس طرح اپنی ناراض یا مشتعل بیوی کو پرسکون کریں۔اسے تیار کرنے والی ٹیم میں شامل ایمیلیا اویلز نے بتایا کہ یہ ایپ ڈیزائن کرنے کا مقصد شریک حیات بالخصوص بیویوں کے ساتھ تعلق میں آنے والی خرابی دور کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔یہ ایپ ایسے منظرنامے متحرک کرتی ہے جن میں حقیقی زندگی میں بیوی سے جھگڑے کا امکان بڑھتا ہے۔

یہ کسی گیم کی طرح ہے اور صارف کو 0 سے 100 اسکور کو حاصل کرنا ہوتا ہے، 0 اسکور پر گیم اوور ہو جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف کوششیں اور الفاظ اے آئی گرل فرینڈ کے موڈ پر اثر انداز ہوتے ہیں، اچھے الفاظ سے اس کا مزاج خوشگوار ہوتا ہے اور اسکور بڑھتا ہے، جبکہ نامناسب الفاظ پر مزاج مزید خراب ہو جاتا ہے جبکہ اسکور میں بھی کمی آتی ہے۔

Related Articles

Back to top button