وزیراعظم کاکسانوں کیلئے بڑااقدام،گندم خریداری کاہدف بڑھادیا

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب روانگی سے قبل کسانوں کے لئے بڑا قدم،گندم خریداری کاہدف بڑھادیا

وزیراعظم شہباز شریف  نے وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دیدیا۔وزیراعظم نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیا۔

وزیراعظم کی جانب سے پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئےوزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو  شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نےکسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

Related Articles

Back to top button