پیپلزپارٹی کاوفاقی حکومت کیخلاف سڑکوں پرنکلنے کااعلان

 پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ کاکہنا ہے کہ حکومت نے اگر کسانوں کے مسائل حل نہ کئے تو پیپلزپارٹی سڑکوں پرنکلنے سے گریزنہیں کریگی

ایم پی اے،پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  حکومت سے گندم امپورٹ کرنے کے معاملے پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا بولے کمیشن نگران حکومت میں ایک سو ارب سے زائد کی گندم امپورٹ کرنے والوں کی نشاہدہی کریں اور ان کو کٹہرے میں لائے ۔

حکومت نے اگر کسانوں کا مسائل حل نہ کئے تو پیپلز پارٹی سٹرکوں پر کاشکاروں کے ساتھ ہوگی ۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کے گندم کی خریداری اور بارادنہ سمیت تمام مسائل حل کریں ورنہ پیپلز پارٹی کسانوں کے ساتھ سٹرکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو گی ۔کسان کی مرضی کے بغیر کس طرح فصل کا ریٹ طے کر لیا جاتا ہے پرانے روایت کو بھی تبدیل کرنا ہوگا ۔

Related Articles

Back to top button