جسٹس منصورعلی شاہ کی  عدالتوں میں ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تجویز

سپریم کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ نے عدالتوں میں ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تجویزدیدی۔

 عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ  کاکہنا تھا کہ فوری انصاف کی فراہمی کے لئے سفارش اور اقربہ پروری کو نظر انداز کرکے ججوں کی تعیناتی کر نا ہوگی مثالی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے ججز کی بر طرفی کا نظام بنانا ہو گا۔ کرپشن کو ختم کرنا ہو گا ۔ عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا نیا نظام متعارف کرانا ہوگا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں اپنے اختیارت کم کیے ۔

جسٹس منصور علی شاہ نےجہاں  انصاف کی فراہمی میں تاخیر کی وجوہات بیان کیں وہاں انہوں نے انصاف کی فوری فراہمی کے لئے تجاویز بھی دیں۔

منصورہ علی شاہ  نے اپنے اختیارات کم کرنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تعریف بھی کی ۔

جسٹس منصور علی شاہ بولے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں اپنے اختیارت کم کیے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی میرے دل کے بہت قریب ہے مگر دنیا بھر ہے ممالک میں بھی کچھ پابندیاں بھی ہیں

Related Articles

Back to top button