اگر ایوان جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟ایاز صادق

اپوزیشن کی جانب سےاسمبلی کی کارروائی اور پارلیمنٹ کوغیرقانونی کہنے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا صبر جواب دے گیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق کا کہناتھاکہ مجھے حوالدارکہا جاتا ہے تو مجھے اس پرفخر ہے، دو طرح کے حوالدار ہوتے ہیں ایک چورپکڑتا ہے، دوسرا شہید ہوتا ہے۔
انہوں نے کاہ کہ اپوزیشن کے لوگ اس ایوان کو غیر قانونی کہتےہیں، اگر ایوان جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟
لاہور ہائیکورٹ نے وزرات داخلہ سے ’ایکس‘ کے استعمال سے متعلق رپورٹ طلب کرلی
ان کا کہنا تھاکہ عمر ایوب نےالزام لگایا کہ انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، یہ بات کہہ کر انہوں نے سوا گھنٹے تقریر کی پھر باہر جا کر پریس کانفرنس کی اورکہا کہ انہیں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ پھر ان کا الزام ہے کہ ان کے سوال نہیں لیے جاتے، میں اس حوالے سے ریکارڈ پیش کر سکتا ہوں،یہ ایوان میں نہیں آتے، ان کے توجہ دلاؤ نوٹس ڈراپ ہو جاتے ہیں۔
قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس میں ایاز صادق کا کہنا تھاکہ اپوزیشن لیڈر کی تجویز مان لی ہے، اب ایوان کو رولز کے تحت چلائیں گے،دو حکومتی اراکین کے بعد ہی ایک اپوزیشن رکن کو بولنےکی اجازت ملے گی۔