جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر وزیراعظم کا صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ اپنی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر صدر ڈولڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ میں پُرامید ہوں کہ دونوں فریق جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے اور اسلام آباد میں ہونےوالے مذاکرات کے دوسرے دور میں ایک جامع امن معاہدہ طے کرنے میں کامیاب ہوں گے،تاکہ تنازع کا مستقل خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔
پاکستان کی درخواست پر صدر ٹرمپ کا ایران پر حملے مؤخر کرنے کا اعلان
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان تنازعات کے مذاکراتی حل کےلیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا اعلان کردیا ہے۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھاکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی درخواست پر ایران پر حملے روک رہے ہیں۔
