معمولاتِ زندگی کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں معمولاتِ زندگی کی بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے مرکزی ایوانِ صحافت مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کی اور مختلف اہم امور پر گفتگو کی۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں انٹرنیٹ سروس جلد بحال کی جائےگی جب کہ عام انٹرنیٹ سروس بھی جلد از جلد بحال کرنے کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں،راستوں کی بندش اور دیگر رکاوٹیں دور کرنے کےلیے بھی حکومت مؤثر اقدامات کررہی ہے۔

بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت کل سے بحال ہوجائے گی،جس سے عوام اور کاروباری طبقے کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت آزاد کشمیر میں بھرپور ترقیاتی عمل شروع کرےگی اور عوامی مسائل کے حل کےلیے ہرممکن اقدامات کیےجائیں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے میں میڈیا کے کردار کو سراہتےہوئے کہا کہ حکومت میڈیا کے مثبت کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔صحافی حکومت کی درست نشاندہی کریں تاکہ مسائل کےحل میں مدد مل سکے،صحافی حکومت کی اصلاح اور رہنمائی کریں،حکومت اچھا دورانیہ مکمل کرے گی۔

 

انہوں کہاکہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے اور آزاد کشمیر میں ترقی و خوش حالی کے نئے دور کے آغاز کےلیے پرعزم ہے۔

Back to top button