امریکی اقتصادی پابندیاں انسانیت کے خلاف جرم ہیں : ایران

امریکا کی جانب سے ایران پر عائد نئی اقتصادی پابندیوں پر تہران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں ریاستی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف جرم قراردیا ہے، جب کہ ایران نے دیگر ممالک سے بھی امریکی پابندیوں پر عمل درآمد سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہےکہ امریکی پابندیوں میں شرکت غیرقانونی امریکی اقدامات میں معاونت کے مترادف ہے،اس لیے تمام ممالک ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں پر عمل درآمد سے اجتناب کریں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کےمطابق نئی امریکی پابندیاں لاکھوں ایرانی شہریوں کی صحت اور روزگار کےلیے سنگین خطرہ ہیں۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی کہا ہےکہ سعودی عرب، یواے ای سمیت خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کےلیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھاکہ ایران نے عبوری معاہدے کے نفاذ کے دوران تقریباً 9 کروڑ بیرل تیل فروخت کیا۔
ایرانی سپریم لیڈر کی حکومت کو ملکی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کی ہدایت
اس سے قبل تہران میں انٹرنیشنل اسلامک یونٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نےکہا تھاکہ اسلامی ممالک کو خطےکی سلامتی خود سنبھالنی چاہیے اور ایک دوسرے کی سلامتی کو نقصان نہ پہنچانےکا عہد کرنا چاہیے۔
