فیلڈ مارشل کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

 

 

 

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی سطح پر ڈیزائن اور تیار کردہ ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات اور آزمائشوں کا مشاہدہ کیا اور پیداواری صلاحیتوں اور برآمدی امکانات کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دفاعی صنعتی کمپلیکس پی او ایف واہ کا دورہ کیا،دورے میں پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں، برآمدی امکانات اور ملکی دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو پی او ایف کی مختلف سرگرمیوں اور ملکی دفاع مضبوط بنانے میں اس کے کردار پر بریفنگ دی گئی،انہیں مقامی سطح پر مختلف اقسام کے فوجی ساز و سامان کی تیاری،ترقی سے متعلق امور سے بھی آگاہ کیاگیا۔

فیلڈ مارشل نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیےگئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات اور آزمائشوں کا بھی مشاہدہ کیا۔

فیلڈ مارشل کو پی او ایف کو کارپوریٹ ادارے میں تبدیل کرنے کے عمل میں ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیاگیا اور مقامی تیاری اور اپ گریڈیشن کی کوششوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

آئی ایس پی آر کےمطابق دو نئے صنعتی پلانٹس نصب کیے جارہے ہیں، جن سے رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق دورےمیں دفاعی شعبے میں خود انحصاری،مقامی پیداوار اور تکنیکی جدت کے فروغ کےلیے عسکری قیادت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 

Back to top button