ایرانی سپریم لیڈر کی حکومت کو ملکی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کی ہدایت

 

 

 

 

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت کو ملکی طاقت اور مزاحمت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی مشکلات پر قابو پانے کی ہدایت کردی۔

جاری بیان میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایسے بیانات سے گریز کیا جائے جو قوم کا حوصلہ کمزور کریں، جب کہ ایسے کسی اقدام سے بھی اجتناب کیا جائے جو سماجی اتحاد کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔

امریکی پابندیوں سے ایران میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے : ایرانی صدر

سپریم لیڈر نے حکومت کو معاشی مشکلات سے نمٹنے کی ہدایت کرتےہوئے کہاکہ ایران کی کمزوریوں کو نمایاں کرنے سے دشمن کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھاکہ حکومت مہنگائی،بےروزگاری اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سمیت معاشی مسائل حل کرے۔

 

Back to top button