بھارت جان لے،پاکستانی آبی بقاپر سمجھوتہ نہیں کریں گے،اسحاق ڈار

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کاکہناہے کہ بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو جنوبی ایشیا میں بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ طاس محض ایک روایتی معاہدہ نہیں بلکہ ایک باقاعدہ قانونی فریم ورک ہے۔

پانی انسانی زندگی، غذائی اور معاشی تحفظ کی بنیادی ضرورت ہے اور ریاستوں کے درمیان اس کی منصفانہ تقسیم صرف عالمی قوانین کے تحت ہی ممکن ہے۔

انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960 میں طے پانے والے اس معاہدے کا باقاعدہ ثالث عالمی بینک ہے، جس کی پاسداری دونوں ممالک پر لازم ہے۔

 

Back to top button