سٹیٹ بینک نے1ہزار990 ارب روپےکا خالص منافع کمالیا

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 26-2025کےدوران 1ہزار990ارب کا خالص منافع حاصل کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق مالی سال میں بینک کی مجموعی آمدنی 2078 ارب روپے رہی۔ اکاؤنٹنگ اصولوں اور قانونی تقاضوں کے مطابق ضروری رقم مختص کرنے کے بعد 1ہزار 932 ارب روپے کا اضافی منافع وفاقی حکومت کو منتقل کر دیا گیا۔

اعلامیےکے مطابق بینک نے مارک اپ اور ڈسکاؤنٹ میں 2037 ارب روپے کمائے ہیں، مالی سال 2026 میں بینک کی مبادلہ آمدنی 76 ارب روپے رہی، بینک چلانے پر 88 ارب روپے خرچ ہوئے، نوٹوں کی چھپائی پر 29 ارب روپے خرچ ہوئے۔

 

اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک کے اثاثے 30 جون تک 28 ہز ار 732 ارب روپے رہے، بینک کے پاس 2 ہزار 334 ارب روپے مالیت کا سونا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے اختتام پر زیرگردش نوٹوں کی مالیت 1265ارب روپے رہی۔

 

Back to top button