لارڈز ٹیسٹ، پہلا روز: پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

دوسرے ٹیست کے پہلے روز پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنالیے۔
لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بابر اعظم کا پہلے بولنگ کرنے کےفیصلے پر کہنا تھاکہ اوور کاسٹ کنڈیشنز میں پچ پر موجود گھاس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ پرندوںکھانا خریدیں
کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد اندازہ ہے کہ ٹیم سے کیا غلطیاں ہوئی ہیں۔
انگلش کپتان جو روٹ کا کہنا تھاکہ وہ بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے۔ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
یاد رہے کہ اس لارڈز گراؤنڈ پر پاکستان نے 2016 اور 2018 میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔
