ویمنزایشیاکپ کاآغازکل ہوگا،قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی

ویمنز ایشیا کپ کاآغازکل ہوگا،قومی ویمن کرکٹ ٹیم شرکت کیلئےدبئی پہنچ گئی ۔

قومی سکواڈ آمد کے بعد آج آرام کرے گا، جبکہ ٹیم کی باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کل ٹریننگ سیشن سے ہوگا۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی، جو کل منعقد ہوگی۔

28اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں جاری رہنے والے ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم گروپ مرحلے کے تین میچز کھیلے گی۔

قومی ٹیم اپنی ایشیا کپ مہم کا آغاز یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کرے گی۔ اس کے بعد 5 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی، جبکہ گروپ مرحلے میں پاکستان کا آخری میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف شیڈول ہے۔

دبئی پہنچنے کے بعد قومی ٹیم کا مقصد ٹریننگ اور پریکٹس میچز کے ذریعے وہاں کی کنڈیشنز سے جلد از جلد مطابقت پیدا کرنا ہے تاکہ اہم مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کو بھرپور انداز میں تیار کیا جاسکے۔

Back to top button