بادل برسانے والا نیا طاقتور سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا

بادل برسانے والا نیا طاقتور سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا، کل 27 اگست سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 اگست سے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں رواں ہفتے بارش کا امکان کم ہے اور گرم و مرطوب موسم برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ بھکر، دالبندین میں درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ، نور پور تھل، نوکنڈی، خیرپور اور بہاولنگر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے اس سے قبل اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید بارش کے باعث شہری سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور پہاڑی و نشیبی علاقوں میں خصوصی احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

Back to top button