بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈکادوسراٹیسٹ تاخیرکاشکار

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بارش کے باعث تاخیرکاشکارہوگیا۔
گزشتہ روزپاکستان اورانگلینڈ کی ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
اس گراؤنڈ پر پاکستان نے 2016 اور 2018 میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد اندازہ ہے کہ ٹیم سے کیا غلطیاں ہوئی ہیں۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم پارٹنر شپ قائم کرتے ہیں پھر بیک ٹو بیک وکٹیں گنواد یتے ہیں، جو سیٹ بیٹرز ہیں وہ بھی آؤٹ ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ان غلطیوں سے سیکھنا ہے، ہمارے پاس یہی پلیئرز ہیں، صرف رضوان کو نہیں سب کو ذمہ داری لینا ہوگی۔
بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ بولرز 20 آؤٹ کریں اور بیٹرز کچھ نہ کریں۔
