چوہدری محمد یاسین آزادکشمیر میں قائد حزب اختلاف مقرر

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور حلقہ ایل اے 10 سٹی 3 کوٹلی سے ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن سپیکر طارق فاروق نے جاری کر دیا ہے۔

چوہدری یاسین اس سے قبل 2016 سے 2021 تک بھی ایوان میں ‘قائد حزب اختلاف’ کے اہم عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر طارق فاروق کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے بعد چوہدری محمد یاسین نے ایوان میں اپوزیشن کی قیادت سنبھال لی ہے۔

چوہدری یاسین نے حالیہ عام انتخابات میں ضلع کوٹلی کے 2 حلقوں یعنی حلقہ 5 چڑہوئی اور ایل اے 10 کوٹلی سٹی سے حصہ لیا تھا۔

اگرچہ چڑہوئی کی نشست پر انہیں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجا ریاست کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے کوٹلی سٹی سے کامیابی حاصل کر کے اسمبلی میں اپنی شمولیت اور اپوزیشن کی قیادت پر اپنا دعویٰ مضبوط کیا۔

 

Back to top button