پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

حکومت نے عوام کو محدود ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 29 اگست سے 31 اگست تک کی مدت کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 58 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 342 روپے 60 پیسے سے کم ہو کر 342 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی سابقہ قیمت 371 روپے 61 پیسے سے گھٹ کر نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

Back to top button