امریکی پابندیوں سے ایران میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے : ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جب کہ انہوں نے خطے کے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات اور باہمی تعاون کو ایران کی اہم ترجیحات میں شامل قراردیا ہے۔
ملک کی صورت حال اور معاشی چیلنجز کے حوالے سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ دشمن کا ایران کو انتشار کا شکار کرنے کا اندازہ مکمل طور پر غلط نہیں تھا،تاہم عوام کی بھرپور شرکت اور رہبر انقلاب کی رہنمائی کے باعث دشمن کے منصوبے ناکام ہوئے۔
صدر مسعود پزشکیان نے کہاکہ مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر فیصلہ کرنےوالوں کا خیال تھاکہ ایران کو افراتفری کا شکار کیا جاسکتا ہے،محسن رضائی کی آمد سے سفارت کاری کے میدان میں نقطہ نظر مزید واضح ہوا۔
مسعود پزشکیان نےکہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنا ترجیح ہے،اسلامی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون پیدا کرنا ناگزیر ہے۔
امریکہ ایران کو شکست دینے میں کامیاب کیوں نہیں ہو سکا؟
انہوں نے بتایا کہ ایران نے اسلام آباد ایم او یو پر عمل درآمد کے دوران تقریباً 9 کروڑ بیرل تیل فروخت کیا۔
