وزیراعلیٰ مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

 

 

 

 

چین کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور مضبوط ہے، اب اس دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی اور جدت کے نئے دور میں داخل کرنا چاہیے۔

چین میں انٹرنیشنل بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھاکہ ڈیجیٹل تبدیلی سے ہم آہنگ ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، جب کہ پنجاب کے نوجوان ڈیجیٹل مستقبل کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کو پاکستان کا اگلا ڈیجیٹل پاور ہاؤس بنانے کے عزم کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ پنجاب میں ڈیٹا کے استعمال، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور اے آئی کے فروغ پر خصوصی توجہ ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ  اے آئی اور بگ ڈیٹا مستقبل میں ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے،پنجاب ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کےلیے پوری طرح تیار ہے،ڈیجیٹل انقلاب دنیا کی معیشت کی سمت تبدیل کر رہا ہے۔پاکستان چین کے ساتھ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبے میں تعاون مزید بڑھائےگا۔

کالعدم بی ایل اے کی کم عمر بچیوں کو ورغلا کر خودکش حملہ آور بنانے کی کوشش ناکام

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب زرعی شعبے کےلیے بہت بڑی مارکیٹ ہے،صوبے میں زراعت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، پنجاب تمام صوبوں کےلیے فوڈ باسکٹ کا کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتےہوئے کہاکہ پنجاب میں ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت،مصنوعی ذہانت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

 

Back to top button