پائلٹس کاجعلی لائسنس سکینڈل،وزارت دفاع نے تحریری جواب جمع کرادیا

وزارت دفاع نےاگست 2020کےپائلٹس کے جعلی لائسنس سکینڈل پرایوان میں تحریری جواب جمع کرادیا
وزارت دفاع کی طرف سے وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پائلٹوں کے جعلی لائسنسوں کے الزامات کے باعث برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا کی جانب سے پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی کے نتیجے میں پی آئی اے کواگست 2020 سے دسمبر 2024 تک 200 ارب روپے کے محصولات کا نقصان ہوا۔
سول ایوی ایشن رولز 1994 کے مطابق اہم اقدامات کے تحت وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ اور 33 لائسنس معطل کیے۔
جواب کے مطابق پی آئی اے برطانیہ کی اپنی سب سے زیادہ منافع بخش مارکیٹ سے محروم ہو گئی ہے جس کا بر اہ راست فائدہ حریفوں ایمر یٹس، قطر ائیرویز، اتحاد ائیرویز، برٹش ائیر ویز اور در جن اٹلانٹک کو ہوا۔
جواب میں مزید بتایا گیاکہ وفاقی کابینہ نے وزیر دفاع کی کنوینر شپ میں ایک کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔
