پمزواقعہ،مصدق ملک نےپاکستان کو غیرمحفوظ قرار دیدیا

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے بھی پمز واقعے پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو فکس اپ کرنا پڑے گا، جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوتا تو آگے بات نہیں ہوگی۔17لاشیں دیکھیں تو احساس ہوا کہ ملک محفوظ نہیں ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا پرسوں جب 14 لاشیں دیکھیں تو احساس ہوا کہ میں محفوظ نہیں ہوں، مجھے احساس ہوا کہ ملک محفوظ نہیں، یہ ایک غیر محفوظ ملک ہے، میں خود اس حکومت میں ہوں، آج تین انگیاں میری طرف اٹھ رہی ہیں، کسی سیاست دان کے بچے پمز ہسپتال نہیں جاتے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو معاشی اعدادو شمار سے غرض نہیں، عام آدمی کو اپنے بچے کی تعلیم اور علاج سے غرض ہے، سماجی انصاف معاشرےمیں تفریق ختم کرنے کیلیے ضروری ہے، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری ماحولیاتی تحفظ سےجڑی ہوئی ہے، سرکاری اسکولوں اور ہسپتالوں میں ہمارے بچوں کے لیے بلاتفریق سہولتیں موجود ہیں، ہماری بنیادی ذمےداری ہے کہ عام آدمی کو بہترین زندگی مہیا کریں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا آپ کو حیرت نہیں ہوئی کسی ڈاکٹر کی انگلی نہیں کٹی، کوئی نرس زخمی نہیں ہوئی، کسی فائرمین کو آگ نہیں لگی اور 14 بچے جل کر راکھ ہو گئے۔

Back to top button