مکہ دفاعی معاہدہ علاقائی استحکام کیلئےاہم پیش رفت ہے،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ اجتماعی سلامتی، تزویراتی تعاون اور علاقائی استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں پاکستانی برادری سے ملاقات کی اور خطاب میں پاکستان کی حالیہ سفارتی، اقتصادی اور تزویراتی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں کامیاب سفارت کاری، بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ تعمیری روابط اورعلاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کے باعث ملک کی عالمی ساکھ اور اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ عالمینقشے دیکھیں

نائب وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں پاکستان کی سفارتی کوششوں، مذاکرات، بات چیت اور کشیدگی میں کمی کے لیے اس کے کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم اور سراہا گیا ہے، جس سے امن کے لیے ایک ذمہ دار اور تعمیری قوت کے طور پر پاکستان کی شناخت مزید مضبوط ہوئی ہے۔

اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا بھی ذکر کیا اور اسے اجتماعی سلامتی، تزویراتی تعاون اور علاقائی استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

Back to top button