امریکی دفاعی بجٹ میں 42 فیصد اضافے کی تجویز

امریکا کے دفاعی بجٹ میں 42 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا 4 ہزار 181 کھرب 27 ارب روپے کا بجٹ ہوگا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مالی سال 2027 کےلیے دفاعی بجٹ کی مزید تفصیلات جاری کردیں، 1.5 ٹریلین ڈالرز کے دفاعی بجٹ میں بحری جہازوں، جیٹ طیاروں اور گولڈن ڈوم کےلیے 750 ارب ڈالر شامل ہیں۔
دفاعی بجٹ میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی پر بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیاگیا ہے،ڈرون اور اینٹی ڈرون سسٹمز پر 74 ارب ڈالر خرچ ہوں گے،سپیس ڈیفنس پروگرامز کےلیے 75 ارب ڈالر سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔
امریکا کے دفاعی بجٹ میں میزائل منصوبے “گولڈن ڈوم” کےلیے 18 ارب ڈالر جب کہ امریکا میکسیو سرحد کےلیے 2.3 ارب ڈالر سکیورٹی فنڈ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
