پاکستان کی درخواست پر صدر ٹرمپ کا ایران پر حملے مؤخر کرنے کا اعلان

 

 

 

 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر فی الحال ایران پر حملے پر مؤخر کررہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا ہےکہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہمیں یہ کہا گیا ہےکہ ایران پر حملہ اس وقت تک مؤخر رکھا جائے جب تک وہاں کی قیادت اور نمائندے کسی مشترکہ تجویز پر متفق نہیں ہوجاتے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس کے بعد امریکی فوج کو حملے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم ایران کےخلاف بحری ناکہ بندی جاری رکھنے اور ہرممکن صورت حال کےلیے تیار رہنے کے احکامات بھی دیے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں بھی توسیع کا اعلان کرتےہوئے کہاکہ یہ توسیع اس وقت تک برقرار رہےگی جب تک ایران کی جانب سے باضابطہ تجویز پیش نہیں کی جاتی اور مذاکرات کسی نتیجے تک نہیں پہنچ جاتے۔

 

واضح رہے کہ ایران نے امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور وعدے کے باوجود ناکہ بندی ختم نہ کرنےکا الزام عائد کرتےہوئے مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔اس کے باوجود ٹرمپ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھاکہ نائب صدر جے ڈی وینس اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کےلیے روانہ ہوچکے ہیں اور چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔

Back to top button