ہمایوں سعید کی سب کے سامنے صبورعلی کو پپیاں جپھیاں

معروف اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ صبور علی کی بے تکلف انداز میں ایک دوسرے سے بغل گیر ہونے اور بوسہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعدادا دونوں کو تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دیتی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ہمایوں سعید کو اداکارہ کو بے تکلفی کے ساتھ گلے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، مختصر ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ ہمایوں سعید نہ صرف اداکارہ کو گلے لگاتے ہیں بلکہ انہیں ماتھے پر بوسہ بھی دیتے ہیں، دونوں کی ویڈیو حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں تھیٹر پلے کے دوران ملنے کی ہے، آرٹس کونسل میں یاسر حسین سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی مزاحیہ تھیٹر پلے ہوٹل جان جاناں نشر کیا جا رہا ہے، جسے دیکھنے کے لیے آئے روز شوبز شخصیات وہاں آتی ہیں۔ مزاحیہ و رومانوی تھیٹر کی نمائش کے دوران معروف اداکاروں کے ایک دوسرے کے ساتھ بے تکلفی سے ملنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جبکہ بعض اداکاراؤں کی منفرد لباس اور اسٹائل کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ ہمایوں سعید کی جانب سے صبور علی کو گلے لگانے اور انہیں ماتھے پر بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ان پر تنقید کی اور لکھا کہ دونوں کا عمل نامناسب ہے، انہیں ایسے بے تکلفی سے نہیں ملنا چاہئے۔واضح رہے کہ ہمایوں سعید گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو مسلسل ہٹ فلمیں دے رہے ہیں جن میں ’جوانی پھر نہیں آنی‘، ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ اور ’لندن نہیں جاؤں گا‘ شامل ہیں، اس کے علاوہ، اداکار کے کامیاب ڈراموں میں ’دل لگی‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ جیسے سُپر ہٹ ڈرامے شامل ہیں جنہوں نے ریلیز ہوتے ہی کئی ریکارڈ توڑ ڈالے، اب ہمایوں سعید کے مداحوں کو ان کے نئے ڈرامہ سیریل’جینٹل مین‘ کا بہت بے صبری سے انتظار ہے جس میں وہ اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

Related Articles

Back to top button