گلوکارابرارالحق نے کترینہ کیف کیساتھ کام سے کیوں انکار کیا؟

معروف پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارت میں کام کرنے کیلئے متعدد آفرز کی پیشکش ہوئی لیکن انھوں نے انکار کر دیا، بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے کیلئے بھی کہا گیا جبکہ متعدد میوزک البمز کیلئے بھی بات ہوئی لیکن کنٹریکٹ کی شرائط سمجھ نہ آنے پر آفرز قبول نہیں کر سکا۔گلوکار نے یہ انکشاف ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ کے دوران کیا، ان سے جب بھارت سے آفر ملنے سے متعلق سوال کیا گیا تو ابرارالحق نے کہا کہ انہیں پڑوسی ملک سے فلموں اور میوزک البم کی آفر ہوئی تھی لیکن انہیں کنٹریکٹ کی شرائط سمجھ نہیں آئیں، کنٹریکٹ میں شرط تھی کہ انہیں کشمیر اور دیگر موضوعات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنی، جو ملک آزادی اظہار پر یقین رکھے اسے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئے، جس کی وجہ سے انہوں نے فلموں اور میوزک البم کی آفر قبول نہیں کی۔ابرارالحق نے انکشاف کیا کہ جس فلم کی انہیں آفر ہوئی تھی اس میں بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف بھی کاسٹ میں شامل تھیں، جب انہیں معلوم ہوا کہ کترینہ کیف بھی فلم میں کاسٹ ہو رہی ہیں تو ان کے دوست انہیں تنگ کرنے لگے، مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کے دوستوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ ’اگر تمہیں فلم نہیں کرنی تو ہمیں تو جانے دو۔گلوکار نے کہا کہ جس بھارتی کمپنی سے انہیں فلم کی آفر ہوئی وہ بہت پرجوش تھے لیکن جب انہوں نے آفر قبول کرنے سے منع کر دیا تو کمپنی نے کہا کہ زندگی میں آج تک کسی شخص نے ان کی آفر کو قبول کرنے سے انکار نہیں کیا، وہ سمجھ رہے تھے کہ ابرارالحق فوراً آفر قبول کرلیں گے تاہم اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں فلم میں کونسے کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔اس سے قبل کئی نامور پاکستانی اداکار یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ انہیں بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی آفر کی جا چکی ہیں تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر انہوں نے آفرز قبول نہیں کیں، جن میں احسن خان، صنم جنگ، مہوش حیات، ہمایوں سعید اور دیگر شامل ہیں تاہم کئی پاکستانی اداکار و ادکارائیں بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کر چکے ہیں جن میں میرا، طلعت حسین، سجل علی، صبا قمر، فواد خان، عدنان صدیقی، عمران عباس ودیگر شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button