عاصم اظہر نے سوشل میڈیا سے توبہ کرلی،تمام پوسٹیں ڈیلیٹ

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ انسٹاگرام پر سب کو ان فالو کر کے اپنی تمام پوسٹس ’ڈیلیٹ‘ کر دی ہیں۔
عاصم اظہر نے جمعرات کو اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایک سنجیدہ پیغام لکھا اور پھر اُن کے اکاؤنٹ پر فالوؤنگ کی لسٹ خالی نظر آئی جبکہ انہوں نے اپنی تمام پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔جس کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی البتہ اس حوالے سے ایک بار پھر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ہیں۔ تاہم عاصم اظہر نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ ’خود کو ڈھونڈنے کے لیے خود کو پہلے گمشدہ کرنا پڑے گا۔‘

ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آ سکی کہ سنگر نے یہ سٹوری کیوں لگائی ہے اورکیا انہوں نے اپنی پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں یا آرکائیو کر دی ہیں یا آیا ایسا وہ اپنے کسی آنے والے گانے یا کانٹینٹ کی تشہیر کے لیے کر رہے ہیں۔

عاصم اظہر کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹس ڈیلیٹ کرنے اور سب کو ان فالو کرنے کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھی صارفین کے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
عائشہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ عاصم اظہر کو کیا ہوا؟

شامیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’عاصم اظہر چھوٹے بچوں کی طرح سوچتے ہیں کہ انسٹاگرام ڈیلیٹ کرنے اور لوگوں کو ان فالو کرنے سے وہ ٹھیک ہو جائیں گے۔‘

ہیتھر نامی ایک ایک ہینڈل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’کیا عاصم اظہر کا پھر سے بریک اپ ہو گیا؟‘

انعم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’عاصم اظہر نے سب کو ان فالو کر دیا اور اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں۔ آپ کیا سمجھتے ہیں انہوں نے ایسا کیوں کیا؟‘

شہریار کیانی نے لکھا ’کس نے عاصم اظہر کا دل دکھایا؟‘آفاق نامی صارف نے لکھا ’عاصم اظہر کے ساتھ پھر سے موئے موئے ہو گیا؟‘

واضح رہے کہ عاصم اظہر نے متعدد گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ وہ پی ایس ایل کا ترانہ بھی گنگنا چکے ہیں۔یاد رہے کہ میرب علی اور گلوکار عاصم اظہر کی منگنی دو سال قبل ہوئی تھی جس کی اطلاع دونوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو دی تھی۔عاصم اظہر منگیتر میرب علی کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر بھی شیئر کرتے رہے ہیں حال ہی میں عید کے موقع پر انہوں نے میرب کی تصویر کی تعریف کی تھی۔
خیال رہے کہ عاصم اظہر نے 2022 میں اداکارہ میرب علی سے منگنی کی تھی۔

Related Articles

Back to top button