مرغی کے گوشت کی  بڑھتی ہوئیں قیمتیں کیسے کم ہوں گی ؟

مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتیں کم نہ ہو سکیں،پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے  چوزے کی سمگلنگ روکنے کا مطالبہ کردیا۔

چیئر مین پاکستان پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن طارق جاوید کاکہنا ہے کہ چوزے کی سمگلنگ سے ملک میں چوزے کی قلت پیدا ہوئی ۔جب تک چوزے کی قیمت کم نہیں ہوگی مرغی کے گوشت کی قیمت کم نہیں ہوسکتی۔50روپے والا چوزہ کی قیمت 230روپے تک  پہنچ گئی۔حکومت پولٹری صنعت کو بچانے کے لئے چوزہ کی قیمت کم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

طارق جاوید کاکہنا تھا کہ   مرغی   کے گوشت کی قیمت آج بھی580روپے کلو ہے۔گزشتہ روز بھی مرغی کے گوشت کی قیمت580روپے کلو تھی۔

Related Articles

Back to top button