گندم   کے بعد شوگرمافیا بے لگام،چینی مہنگی ہونے کاخدشہ

ملک میں جاری گندم بحران کے بعد شوگرمافیا بے لگام ہوگیا،چینی بھی مہنگی ہونے کاخدشہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شوگرملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور پنجاب شوگرکین گروئرزنے چینی برآمدکرنےکیلئے گٹھ جوڑ کرتے ہوئے حکومت سے چینی کی برآمد کی اجازت طلب کرلی۔جس سے ملک میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی وزیراعظم شہبازشریف چینی برآمد کی اجازت دینے سے انکار کرچکے ہیں کیونکہ شوگرملزکی جانب سے چینی مہنگی نہ کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی تھی۔

 ترجمان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ چینی کی برآمد سے ملک کیلئے غیر ملکی زرِمبادلہ حاصل کیا جاسکے گا۔  چینی  کی پیداواری لاگت میں کئی گنا اضافی ہوا ہے۔

چیئرمین پنجاب شوگر کین گروئرز ایسوی ایشن  رانا افتخار محمدکاکہناہے کہ کرشنگ سیزن 24-2023 میں کسانوں کو گنے کا  اچھا ریٹ ملا۔ گنے کا نرخ سیزن کے اختتام تک 500 روپے فی من تک جا پہنچا۔اضافی چینی کی برآمد میں غیر ضروری تاخیر کی بدولت چینی کے انٹرنیشنل نرخ  مسلسل گر رہے ہیں۔کسانوں کو  دوسری فصلوں مثلاََ گندم، کپاس اور مکئی میں نقصان ہوا ہے۔ اس بار کاشتکاروں نے اندازاََ 30 فیصد زیادہ گنا کاشت کرناہے۔

Related Articles

Back to top button