آرمی چیف سے باکسرعامر خان ،چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ زیب رند نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر   نے کھیلوں کے میدان میں شاندار کامیابیوں پر دونوں کھلاڑیوں کو سراہا۔

عاصم منیر نے پاکستان کے نوجوانوں کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ 21 اپریل کو کراٹے کومبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی تھی۔

میچ کے اختتام پر شاہزیب رند نے دونوں ممالک کے پرچم اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم دشمن نہیں ہیں، ہم دوست ہیں! اس فائٹ کا مقصد دونوں ممالک کے روابط کو قریب لانا ہے‘۔

Related Articles

Back to top button