شاہد خاقان نے حکمرانوں،ججوں کو ٹیکس چور قرار دیدیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ ٹیکس چوروں پر ہاتھ ڈالاتو ایوان اور عدالتیں خالی ہو جائیں گی

شاہد خاقان عباسی کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن پکڑنی ہے تو ٹیکس قوانین کو سخت کرنا ہوگا ۔ پاکستان میں کوئی ٹیکس نہیں دیتا۔نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ بن چکا ہے۔حکومتیں نیب کو ختم کرنے کا کہتی بہت کچھ ہیں لیکن کرتی نہیں۔جب تک نیب رہے گا حکومتیں نہیں چل سکتیں۔اپوزیشن میں ساری باتیں کی جاتی ہیں لیکن اقتدار میں آکر بھول جاتی ہیں۔پاکستان کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کا منشور یک جیسا ہے۔تینوں جماعتیں اقتدار میں رہ چکی کام ایک بھی نہیں کیا۔

سابق وزیراعظم   نے  ن لیگ کو تنقید کانشانہ بناتے ہوے کہاکہ  منشور  کی سنجیدگی یہ ہے کہ منشور الیکشن سے 5 دن پہلے آیا۔اب اقتدار میں ہیں کام وہ کریں جس سے ملک آگے چلے۔میں ہمیشہ کہتا رہا کہ نیب کو ختم کریں ، ملک آگے چلے گا ۔ میں نے باربار کہا کہ ہمارے کیسز رہنے دیں باقی ظلم ختم کریں۔مجھے نیب سے کوئی ڈر خوف نہیں، یہ کرپٹ ادارہ ہے اس کا کام سیاستدانوں کو توڑنا مروڑنا ہے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین، باپ، ق لیگ، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین، آئی پی پی نیب نے بنائی۔جماعتیں نیب بناتا ہے، جھوٹے کیسز بناکر سیاستدانوں کو مجبور کیا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی دور میں وزیراعظم کریڈٹ لیتا تھا کہ فلاں کو میں نے جیل میں ڈال دیا۔آج کہتے ایس آئی ایف سی بنائیں گے، کون آئے گا؟ یہ نیب رکھ لیں یا ملک کو بچا لیں ، فیصلہ آپ کے پاس ہے۔میں نے 38نیب کی انکوائریاں بھگتی ہیں،ان سے کہا کہ لکھ کر سوال دو، لکھ کر جواب دوں گا۔مجھ سے نہیں ہوچھا کہ ٹیکس دیا یا نہیں؟ ٹیکس کا پوچھ لیں ، اگر کرپشن پکڑنی ہے تو ٹیکس قانون کا استعمال کریں۔

Related Articles

Back to top button