کنکھجورے کے زہر سے گردوں کا علاج دریافت

ماہرین صحت نے کنکھجورے کے زہر سے گردوں کاموثرعلاج دریافت کرلیا۔

چین میں جدید تحقیق کے دوران  ثابت ہوا کہ کنکھجورے کا زہرگردوں کی بیماری کے علاج میں مدد فراہم کر سکتا ہے اور مریضوں کی زندگی بچا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ گردوں کی بیماری دنیا کے کئی خطوں میں موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے جس سے ہر سال لاکھوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کنکھجورے کے زہر میں خصوصی کیمیکلز گردے کی بیماری کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔زہرگردوں میں سوزش اور زخموں کو کم کر سکتا ہے ۔

Related Articles

Back to top button