سائفر کی کہانی گھڑنے والے کپتان کے ساتھی امریکی چڈوں میں گھس گئے

ماضی قریب میں اپنی حکومت کے خاتمے کی سازش کا الزام امریکہ پر لگا کر ایبسلوٹلی ناٹ، حقیقی آزادی اور ہم کوئی غلام ہیں کے نعرے بلند کرنے والے عمرانڈوز کی جانب سے امریکی سفیر سے ملاقات سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن بھی موجود تھے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کرنے پر صارفین کی جانب سے تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ ماضی میں عمران خان ’امریکی سازش‘ کے تحت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تختہ الٹنے کا الزام لگاتے رہے ہیں اور اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے کہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے وہ امریکی سفیر سے ملاقاتیں کیوں کرتے ہیں اور اب تحریک انصاف کے رہنما خود اپوزیشن میں ہوتے ہوئے کس منہ سے امریکی اور برطانوی سفیروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ڈونلڈ بلوم سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکی سازش نا منظور‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اب بھی کہیں گے کہ ’ہم امریکا کے غلام نہیں ہیں‘۔

نواز شریف کے حامی ایک صارف نے طنزاً کہا کہ 9 مئی والوں کی امریکی سفیر سے حلال ملاقاتیں۔

بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن سنتوش کمار بگٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایبسلوٹلی ناٹ وڑگیا، دیکھو تحریک انصاف والے آج امریکی سفیر کے سامنے ہاتھ باندھ کر بیٹھے ہیں۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی امریکی سفیر سے ملاقات میں کوئی حرج نہیں لیکن پی ٹی آئی کے رہنما اسی سفیر سے ملنے والے دوسرے سیاستدانوں کو غداری کے سرٹیفکیٹ دیتے تھے۔

ایک اور صارف نے طنزاً لکھا کہ تحریک انصاف کی قیادت امریکی سفیر کو ایبسلوٹلی ناٹ کے سپلنگ سناتے ہوئے۔

صحافی اجمل جامی نے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفیر کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے ملاقات۔ ملاقات اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوئی۔ یاد رہے کہ چند روز پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کی برطانوی ہائی کمیشن کے ذمہ داروں سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں موسم کی صورتحال پر بات ہوئی ہوگی کیا؟

خیال رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کے ایک وفد نے برطانوی ہائی کمیشن ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن، اور حامد خان شامل تھے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ اپنی حکومت کے خاتمہ کا الزام براہ راست امریکا پر عائد کرتے رہے ہیں، جسے امریکی محکمہ خارجہ نے ہمیشہ مسترد کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button