پیوٹن نے پانچویں مرتبہ روسی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

روس کے نو منتخب صدر ولادیمیر پوتن نے پانچویں مرتبہ آئندہ 6 سال کی مدت کےلیے کریملن میں منعقدہ تقریب میں صدر کے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے حلف برداری کی تقریب کا بائیکاٹ کیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ہم متحد اور عظیم لوگ ہیں، ہم سب مل کر تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں پر قابو پالیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام منصوبوں کو مکمل کریں گے اور ہم مل کر جیتیں گے۔ اس موقع پر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ’یہ مغرب پر منحصر ہے کہ وہ تصادم اور تعاون میں سے کس کا انتخاب کرتا ہے۔‘

روسی صدر نے یوکرین میں جاری جنگ میں مصروف عمل روسی فوجیوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

خیال رہے کہ 71 سالہ روسی صدر ولادیمیر پوتن ملک کے سیاسی منظرنامے پر چھائے ہوئے ہیں اور اپوزیشن کے کئی اہم رہنما یا تو جیلوں میں قید ہیں یا جلاوطنی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں ہونے والے انتخابات میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیابی ملی تھی۔

Related Articles

Back to top button