ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ اعلان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں تعلیم کے فروغ کےلیے تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، ملک میں تعلیم کے شعبہ کی خود نگرانی کروں گا، ہم یکسو ہو کر چلیں تو پاکستان ہر شعبے میں اپنا نام پیدا کرے گا۔

شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے ملک میں 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اور بچیاں اسکول سے باہر ہیں جن کا اسکولوں میں اندراج کرایا جائے گا، تعلیم کے فروغ کےلیے مالی وسائل کی فراہمی سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن جب عزم پختہ ہو تو چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے  مزید کہا کہ  2008ء سے 2018ء کے درمیان ہم نے پنجاب میں تعلیم کے شعبہ کی ترقی کےلیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے، اس کے ساتھ ساتھ دانش اسکولوں میں غریب طلبہ کو اعلیٰ معیار کی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ تعلیم کا شعبہ فوری توجہ کا طالب ہے، 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اتنی بڑی تعداد میں بچوں کو اسکول سے باہر ہونا تشویش کی بات ہے۔

Related Articles

Back to top button