بشریٰ بی بی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اسلام آباد ہائی کورٹ پر بنی گالہ سے کو اڈیالہ جیل خواتین وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمے کا فیصلہ سنایا اور بنی گالہ سب جیل میں رکھنے کا نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ عدالت کے سامنے جیل حکام نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ جیل میں گنجائش نہ ہونے اور سکیورٹی ایشو کی وجہ سے منتقل نہیں کیا گیا تھا۔

آج سے بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں قید رہیں گی، جب کہ ان کا سامان سب بنی گالہ جیل سے اڈیالہ منتقل کردیا جائےگا، بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کےلیےاڈیالہ جیل لایاگیا تھا لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد انہیں وہیں روک دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button