عدلیہ9مئی کے مقدمات کو منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچارہی ؟

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کا ہے کہ 9 مئی کو پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی، انہوں نے عدلیہ سے سوال کیا کہ اب تک 9مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 9مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 9مئی کو ملکی دفاع کمزور کرنے کی کوشش کی گئی، 9مئی کے واقعات منظم سازش کے تحت کیےگئے۔ وفاقی وزیر نے  مزید کہا کہ سیاسی معاملات جیسے بھی ہوں کسی بھی سیاسی جماعت نے ملک پر آنچ نہیں آنے دی، ایک سیاسی ٹولہ اپنے مفادات کی خاطر ملک پر حملہ آور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں لیکن ان کے مقدمات اب تک منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟۔

وفاقی وزیر عطاتارڑ نے مزید کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں نے ملکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا، 9مئی کو شرپسند ٹولے نے شہدا کی یادگاروں اور حساس تنصیبات کو نقصان پہنچایا پاکستان کے دشمن بھی پاک فوج کی بہادری کے معترف ہیں اور پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9مئی کا مقصد ملکی مفادات کو نقصان پہنچانا تھا، سیاسی مقاصد کی خاطر ملک میں فتنہ فساد پھیلایاگیا۔ انہوں مزید کہا کہ کل 9 مئی کے دلخراش واقعے کو ایک سال مکمل ہوجائےگا، اس ملک کی سالمیت سے ہمارا سب کچھ جڑا ہے، اقتدار سنبھالنے کے بعد دوست ممالک سے تعلقات بحال کیے، ان شا اللہ اب ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

Related Articles

Back to top button