ایم کیو ایم نے قربانی نہیں گناہوں کو کفارہ ادا کیا: سینیٹر وقار مہدی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر وقار مہدی کا ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے اپنے حصے کی قربانی نہیں اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کیا ہے۔
سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ 1988 ہو یا 2024 متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو ہمیشہ کراچی اور حیدرآباد سے نشستیں خیرات میں دی گئیں ہیں،
کچھ دنوں میں جو ہوگا اس کا نقصان پاکستانیوں کو بھگتنا پڑے گا: عارف علوی
سینئر رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ اردو بولنے والے سندھی ہمیشہ قتل و غارت اور نفرت کی سیاست کو مسترد کرتے آئے ہیں، شہر میں امن کےلیے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کو لگام ڈال کر رکھا جائے۔ خالد مقبول صدیقی الطاف حسین ٹو بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔