وزیراعظم کو بتا دیں یہاں کوئی کالی بھیریں نہیں ہیں: جسٹس اطہر من اللہ

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کے سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو جا کر بتا دیجیے گا کہ یہاں کوئی کالی بھیڑیں نہیں ہیں۔

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سپریم کورٹ میں سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کررہا ہے سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب، وزیراعظم کو جا کر بتا دیجیے گا کہ سپریم کورٹ میں کوئی کالی بھیڑیں نہیں ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ کا مزید کہا کہ وزیراعظم سے کہیں اگر سپریم کورٹ میں کوئی کالی بھیڑیں ہیں تو پھر آپ ان کے خلاف ریفرنس دائر کریں۔

Back to top button