کیارا کی تصویر سدہارتھ نے شیئر کردی

بھارتی اداکار سدہارتھ ملہوترا نے اپنی اہلیہ و اداکارہ کیارا ایڈوانی کی سوتے ہوئے لی گئی تصویر کو سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔

7 فروری  2023 کو کیارا ایڈوانی اور سدہارتھ ملہوترا نے قریبی دوست و رشتہ داروں کی موجودگی میں جیسلمیر کے سوریا گڑھ محل میں محبت کی شادی کی تھی جس کی ویڈیو اور تصاویر نے جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔اسٹار جوڑی بالی وڈ کی ہردلعزیز جوڑی بن چکی ہے جن میں سے سدہارتھ کچھ کم گو اور سنجیدہ ہیں تو کیارا ایڈوانی شوخ و چنچل ہیں۔

سدہارتھ اور کیارا نے حال ہی میں جہاز کا سفر کیا جسکی ایک یادگار تصویر سدہارتھ ملہوترا نے  فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی جس میں کیارا کو ونڈو سیٹ پر بیٹھے سوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس تصویر کے ساتھ سدہارتھ ملہوترا نے ’کیا دلکش نظارہ ہے‘ لکھا جو  بظاہر سدہارتھ نے کھڑکی سے دکھنے والے نظارے کے لیے لکھا لیکن مداح سمجھ گئے کہ اداکار نے یہ جملہ کیارا ایڈوانی کیلئے ہی لکھا۔

Back to top button