عدالت میں ہتک آمیز رویے پر وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام عمر ملک کمرہ عدالت سے گرفتار

سول جج عادل سرور سیال نے کمرہ عدالت میں نامناسب رویے اور بدتمیزی کرنے کا سخت نوٹس لیا۔ عدالت میں غیر مناسب رویے پر وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

فیڈرل سیکرٹری ٹیلی کام محمد عمر ملک مقدمے میں بطور مدعی پیش ہوئے تھے تاہم کمرہ عدالت میں دوران سماعت بدتمیزی کرنے اور نامناسب گفتگو پر جوڈیشل مجسٹریٹ عادل سرور سیال برہم ہو گئے۔ عدالت نے ہتک آمیز رویے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ان کو 15 روز قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنا دی۔

وفاقی سیکرٹری کو گرفتاری کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

Back to top button